الائس واکر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Alice Malsenior Walker) |
پیدائش | 9 فروری 1944ء (80 سال) ایٹنٹن، جارجیا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
نسل | امریکی افریقی |
رکنیت | ایلفا کاپا ایلفا ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
اولاد | ربیکا واکر |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنفہ ، شاعرہ ، ناول نگار ، مضمون نگار ، استاد جامعہ ، حامی شہری حقوق ، معلم ، افسانہ نگار ، بچوں کی ادیبہ ، منظر نویس ، ادکارہ ، فلم ساز |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | شاعری ، مضمون |
نوکریاں | ویلزلی کالج |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
پلٹرز انعام برائے فکشن (1983) |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
الائس واکر (انگریزی: Alice Walker) (ولادت: 9 فروری 1944ء) امریکا کی ناول نگار، افسانہ نگار، شاعرہ اور سماجی کارکن ہیں۔ 1982ء میں انھوں نے اپنا ناول دی کلر پرپل لکھا جس کے لیے انھیں نیسنل بک اوارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں پولٹزر پرائز فار فکشن بھی ملا۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1976ء میں میریڈین اور 1970ء میں دی تھرڈ لائف آف گرانج کوپ لینڈ جیسے ناول لکھے۔ واکر نسوانیت پسند لکھاری ہیں مگر انھوں نے اپنے لیے انگریزی لفظ (feminist) کی جگہ (womanist) منتخب کیا۔ انھوں نے اس کا مطلب “ایک سیاہ فام نسوانیت پسند یا رنگ کی نسوانیت پسند‘‘ ہے۔
الائس مال سینئر تلولاہ-کیٹ واکر کی ولادت ایٹنٹن، جارجیا میں ہوئی۔ یہ ویک کشت کاری والا دیہی علاقہ ہے۔ان کے والد ولی لی واکر اور والدہ منی تولالاہ گرانٹ تھیں۔ شادی سے قبل واکر کے والدین مشترک کاشتکاری کرتے تھے۔ البتہ والدہ الگ سے بھی پیسے کماتی تھیں۔واکر اپنے آٹھ بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں مگر ان کے علاوہ کوئی بھی اسکول نہیں گیا۔ انھوں نے 4 برس کی عمر میں اسکول میں داخلہ لیا۔
8 برس کی عمر میں ان کے ایک بھائی نے بی بی بندوق چلائی جس کی وجہ ان کی دائیں آنکھ میں زخم آگیا۔ چونکہ ان کے پاس کار نہیں لہذا انھیں فوری اسپتال نہیں لے جا سکا اور وہ اس آنکھ سے ہمیشہ کے لیے اندھی ہو گئیں۔ آنکھ زخمی ہونے کے بعد ہی انھوں نے پڑھنا لکھنا شروع کیا۔ ان کی آنکھ سے اسکار ٹیشو تو نکال دیا گیا مگر ایک نشان باقی رہ گیا ہے۔ اس وقت ان کی عمر 14 سال تھی۔ انھوں نے اپنے ایک افسانہ میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔
ایٹنٹن، جارجیا کے سارے اسکول سیاہ فام لوگوں کے بند کردئے گئے تھے۔ شہر بھر میں صرف ایک اسکول: بٹلر بیکر ہائی اسکول ایسا بچا تھا جس میں کوئی سیاہ فام داخلہ لے سکتا تھا۔ واکر کی تعلیم اسی اسکول میں ہوئی۔ جارجیا (امریکی ریاست) نے انھیں بہترین نمبرات سے کامیاب ہونے کی وجہ سے مکمل اسکالرشپ سے نوازا اور انھوں نے 1961ء میں اسپیلمین کالج میں داخلہ لیا۔